کشمیری پرچم اتارنے پر ناگالینڈ کا اپنی پہچان کے لئے بھارت سے جھنڈے، آئین کا مطالبہ

26  اگست‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی نشاندہی کرنے والے جھنڈے کو سری نگر کے سیکریٹریٹ بلڈنگ سے اتارنے کے بعد نئی دہلی سے مذاکرات کرنے والے ناگا علیحدگی پسندوں نے اپنے جھنڈے اور آئین کا مطالبہ کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت، جس کے ذریعے انہیں اپنا جھنڈا اور آئین رکھنے کی اجازت تھی کے

خاتمے کے بعد ہی ناگا شدت پسندوں نے پہلی مرتبہ اپنا علیحدہ جھنڈے اور آئین کو 22 سالہ ناگا امن مرحلے کے لیے باعزت حل کے لیے ضروری قرار دے دیااورکہاکہ نیشنلسٹ سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این-آئی ایم) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہاہے کہ ناگا کے سیاسی مسئلے کا کوئی بھی حل اس کے مرکزی مسائل کے بغیر حل نہیں ہوسکتا جس میں ناگا کا جھنڈا اور آئین شامل ہے۔اس خط کے بعد انٹیلی جنس بیورو کے سابق آفیسر آر این روی نے بیان میں کہا کہ نریندر مودی نے ان کی ناگا لینڈ کے گورنر تعیناتی سے قبل امن مرحلے کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔انہوں نے ناگالینڈ کے دارالحکومت کوہیما میں 17 اگست کو عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے امن مرحلہ اور ریاست خطرے میں آگیا ہے۔این ایس سی این آئی ایم کی تشہیری ونگ کا کہناتھا کہ پہلے امن مرحلے کے حتمی حل کے لیے امیدیں بہت تھیں، اس میں اضافہ اس وقت ہوا تھا جب تنظیم نے جولائی 1997 میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، 3 اگست 2015 کو جب فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوے تو آگے کچھ نہیں تھا۔تنظیم کے چیئرمین کیو توکو اور جنرل سیکریٹری تھوئن گالینگ موئیواہ نے نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ بھارتی حکومت اہم مسائل پر موقف اپنانے میں تاخیر کر رہی ہے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں کہ سیاسی حل ہوگا یا نہیں۔تنظیم کا کہنا تھا کہ ان اہم مسائل میں ناگا کا اپنا جھنڈا اور آئین شامل ہے جن پر دونوں جانب سے رضامندی کا اظہار کیا جانا باقی ہے اور ان اہم مسائل کے حل کے بغیر کوئی بھی حل باعزت نہیں ہوگا کیونکہ ناگا کا وقار اور شناخت کا اس سے گہرا تعلق ہے۔سری نگر میں سول سیکریٹریٹ کی عمارت پر بھارتی ترنگے کے ساتھ لہرانے والے جھنڈے کو 31 اکتوبرکو اتارا جانا تھا جب ریاست کو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کیے جانے کا قانون نافذ ہوگا تاہم جموں و کشمیر نے خطے کے علیحدہ جھنڈے کو نیچے اتار گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…