حوثی ملیشیا کے لیے ایرانی امداد امریکی اتحادیوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،امریکا

22  اگست‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایک بارپھر کہا ہے کہ ایران کی طرف سے یمن کے حوثی باغیوں کی مدد خطے میں امریکی اتحادیوں کی سلامتی اور ان کے استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران یمن میں حوثی ملیشیا کی مدد کرکے پورے خطے کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ یہ بیان گذشتہ روز یمن میں ذمار گورنری میں امریکی ڈرون طیارے ایم کییو نو کومار گرائے جانے کے واقعے کے بعد سامنے آیا

۔یہ پہلا موقع نہیں کہ حوثی باغیوں نے یمن میں امریکی ڈرون مار گرایا ہے۔ جون 2019ء کو بھی امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یمن کے ایرانی حمایت یافتہ جنگجوئوں نے امریکا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔یمن میں امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ ایران کی طرف سے خطے کی سلامتی کو لاحق خطرات کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بڑی تعداد میں اپنی فوج تعینات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…