بھارت میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

21  اگست‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں ریاست اترکھنڈ کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے عوام کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ اترکھنڈ کے ضلع اترکاشی میں پیش آیا جس میں 3 افراد سوار تھے۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی میڈیا انچارج پروین الوک نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ہیریٹیج ایوی ایشن کی ملکیت تھا جسے پائلٹ راج پال اڑا رہے تھے، ان کے ساتھ معاون پائلٹ کپتان لال موجود تھے جبکہ ریسکیو آپریشنز میں شامل مقامی شخص رَمیش ساور بھی ہیلی کاپٹر پر سوار تھا۔ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری

انچارج ایس اے موروگیسان نے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ریاستی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریاستی سول ایوی ایشن محکمے کے ہیلی کاپٹر نے امداد سامان لے کر دہرادون سے اترکاشی کے گاؤں آراکوٹ کے لیے اڑان بھری تھی۔وہاں امداد سامان فراہم کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر دوسرے متاثرہ گاؤں مولدی جارہا تھا تاہم راستے میں وہ بجلی کی تاروں میں پھنسنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔واضح رہے کہ حالیہ بارشوں میں اترکاشی میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…