بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آزادی بحال،گرفتارافرادرہا کرے،امریکا کا مطالبہ

21  اگست‬‮  2019

واشنگٹن (این این آیء)امریکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں بنیادی آزادی کو بحال اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں اس علاقے کے رہائشیوں پر مستقل پابندیوں اور حراست میں لیے جانے کی رپورٹس پر مسلسل تشویش ہے۔اس علاقے کے دورے کے بعد واپس آنے والے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ‘ہم انفرادی حقوق کے احترام، قانونی طریقہ کار کی

تعمیل اور ایک جامع مذاکرات پر زور دیتے ہیں۔بھارت کا ذکر کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے کہا کہ ہم قانونی کارروائی اور جامع بات چیت کے لیے ہر فرد کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت کے خدشات سے ا?گاہ ہیں لیکن اس بات پر زور دیتے رہیں گے کہ جتنی جلد ممکن ہو خطے میں صورتحال معمول پر لانے کے لیے کام کیا جائے۔اس کے ساتھ واشنگٹن نے دونوں جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسلم اکثریت کے حامل پہاڑی خطے کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے براہِ راست بات چیت کی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…