سعودی عرب: سرپرست کی اجازت کے بغیرایک ہی دن ایک صوبے سے 1ہزار خواتین نے بیرون ملک روانہ ہوکر نئی تاریخ رقم کردی

20  اگست‬‮  2019

ریاض(آن لائن) سعودی عرب میں سرپرست کی اجازت کے بغیر ایک ہی دن ایک صوبے سے 1ہزار خواتین نے بیرون ملک روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی،سعودی عرب نے رواں ماہ 2 اگست کو تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بالغ خواتین کو کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دی تھی۔رواں ماہ کے شروع ہونے سے قبل سعودی عرب کی تمام خواتین کو کسی بھی طرح کے بیرون ملک سفر سے قبل اپنے سرپرست مرد کی اجازت درکار ہوتی تھی۔

سعودی عرب کی خواتین کو اگر علاج اور تعلیم کے لیے بھی بیرون ملک جانا پڑتا تھا تو بھی انہیں گھر کے کسی کفیل مرد یا سرپرست مرد کی اجازت درکار ہوتی تھی۔کسی بھی خاتون کو گھر کی کسی بڑی خاتون کی اجازت کے ساتھ بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔تاہم رواں ماہ سے سعودی حکومت نے یہ شرط ختم کرتے ہوئے تمام بالغ خواتین کو جن کی عمر 21 برس یا اس سے زائد ہو انہیں کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر ہر طرح کے بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کی جازت ملنے کے بعد کئی خواتین گزشتہ 2 ہفتوں سے بیرون ملک جا چکی ہیں۔ تاہم 19 اگست کو ایک ہی دن ایک ہی صوبے سے ایک ہزار خواتین نے بیرون ملک روانہ ہوکر تاریخ رقم کردی۔ 21 سال اور اس سے زائد عمر کی ایک ہزار خواتین سعودی عرب کے سب سے بڑے صوبے ’الشرقیہ‘ سے بیرون ممالک روانہ ہوئیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ بیک وقت اتنی خواتین بیرون ملک روانہ ہوئیں اور انہیں سفر کرنے کے لیے کسی بھی طرح کا اجازت نامہ دکھائے بغیر ایئرپورٹ حکام کے ا?گے سے گزرنا پڑا۔یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان ایک ہزار خواتین نے کن ممالک کا سفر کس مقصد کے لیے کیا، تاہم یہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلا واقعہ تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین کسی مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک روانہ ہوئیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…