مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی نئی افسوسناک تاریخ رقم،6 ہزار سے زائد قبریں دریافت،آسٹریلوی صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات

18  اگست‬‮  2019

سڈنی (این این آئی)معروف آسٹریلوی کالم نویس سی جے ورلیمن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر تے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے۔سی جے ورلیمن نے مقبوضہ کشمیر میں زندگی کے عنوان سے ہوش ربا اعداد و شمار سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دئیے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناانصافیوں، ظلم و تشدد اور غیر انسانی سلوک کو سوشل میڈیا پر اجاگر کیا۔مڈل ایسٹ آئی اور بائی لائنز کے کالم نویس سی جے ورلیمن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی مسلط ہے اور مقبوضہ کشمیر میں 6 ہزار سے زائد ایسی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں دفن کشمیریوں کو قابض بھارتی فورسز نے غائب کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں، مسلسل ظلم و ستم اور تناؤ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹَی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔سی جے ورلیمن کے مطابق مقبوضہ کشمیر بھی ان متنازعہ علاقوں میں شامل ہے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے جہاں گرفتار کیے جانے والے زیادہ تر افراد کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آسٹریلین کالم نویس نے انکشاف کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار سے زیادہ زیر حراست افراد قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 18 قرار دادیں موجود ہیں اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ بھی تسلیم کیا گیا ہے اس کے باوجود 2016 میں بھارت نے اقوام متحدہ کے وفد کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…