بھارت کے ساتھ 100ارب ڈالر کی سالانہ تجارت کاشاخسانہ،سعودی عرب اور امارات کامسئلہ کشمیر پر افسوسناک ردعمل سامنے آگیا

15  اگست‬‮  2019

لاہور (آن لائن) بھارت کے ساتھ 100ارب ڈالر کی سالانہ تجارت عرب ممالک کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ردِعمل دینے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب ممالک بھارت کے ساتھ سالانہ 100ارب ڈالر کی تجارت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے تمام عرب ممالک نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب مملک

جن میں سعودی عرب، عمان، قطر،خلیجی ریاستیں اور کویت شامل ہیں وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر اس لیے آنکھیں بند کر کے بیٹھیے ہیں کیونکہ ان ممالک کی بھارت کے ساتھ اربوں ڈالر کی سالانہ تجارت ہوتی ہے۔بھارت دنیا کی سب سے بڑی منڈی ہے اور عرب ممالک کو تجارت کے لیے بھارت کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے وہ خاموش ہیں۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جانے کیے جانے کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے وادی میں کرفیو اور مظالم پر عرب ممالک خاموش ہیں اور متحدہ عرب امارات نیمقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال پر صرف اظہارتشویش کا پیغام دیا ہے جبکہ سعودہ عرب نے بھی صرف یہی کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی سعودی عرب نے بھارت میں 75 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کی وجہ سے اب سعودی عرب اور بیڑیوں مین جکڑا گیا ہے۔ سعودی کمپنی آرامکو کی جانب سے بھارتی کمپنی ریلائنس کے 20 فیصد شیئرز خریدے جائیں گے، یہ بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی بیرونی سرمایہ کاری ہوگی۔ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے بھارتی سفارتی مشنز کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے بیان دیا ہے کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے فوری مذاکرات کی ضرورت ہے، ہمیں اعتماد ہے دونوں ممالک مذاکرات سے مسئلہ حل کریں گے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…