عالمی میڈیا کے بعد بھارتی میڈیا بھی پیچھے نہ رہا، حق و سچ کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی ہر سرکار کو بے نقاب کردیا

11  اگست‬‮  2019

سری نگر (آئی این پی)بھارتی میڈیا کے بعض چینل نے اپنی سرکار کے چہرے سے نقاب اتار پھینکا، قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے ہتھکنڈے سامنے لے آیا۔مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج نے پھر شہریوں کو چھرے والی بندوقوں سے نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔اسپتالوں میں زیر علاج پیلٹ گنوں کے زخمیوں کی ویڈیو سامنے آگئی، بچے، بوڑھے جوان سبھی متاثرین میں شامل، کئی زخمیوں کی بینائی جانے کا خطرہ بڑھ گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ظلم و ستم کے ہتھکنڈے جاری رکھے ہوئے ہیں،6 روز سے وادی میں کرفیو لگارکھا ہے۔مقبوضہ وادی کے گلی کوچوں کو بھارتی فوج نے خاردار تاریں لگا کر بند کیا ہوا ہے،باہر نکلنے والوں کو پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے شیلز کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سری نگر کے اسپتالوں میں 50سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو پہنچایا گیا، جو چہرے اور آنکھوں میں چھرے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…