3 دن میں افغانستان فتح کر سکتے ہیں لیکن ایسا کیوں نہیں کر رہے ؟ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کردیا

3  اگست‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے تاہم انہوں نے یہ بات ایک مرتبہ پھر دہرائی ہے کہ امریکی فوج تین چار دن میں افغانستان کو فتح کرسکتی ہے مگر میں ایک کروڑ افراد کو مارنا نہیں چاہتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ میں ایٹمی ہتھیار نہیں بلکہ روایتی ہتھیار استعمال کرنے کی بات کررہا ہوں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی ایسا ہی

بیان دیا تھا جس پر افغان حکومت نے احتجاج کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے روس کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے کہا کہ ایٹمی میزائلوں کے تخفیف کے نئے معاہدے میں چین کو بھی شامل کرنا چاہیے یہ دنیا کے لیے زبردست چیز ہو گی۔ روس اور امریکا معاہدے کے تحت درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ختم کرنے کے پابند تھے۔معاہدے سے دستبرادی کے بعد امریکی وزیر دفاع نے نئے کروز اور بیلسٹک میزائل سسٹم کی تیاری تیز کرنے کا اعلان کردیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…