ٹرمپ نے افریقی نژاد قانون سازعلیجہ کمنگزکو تضحیک کا نشانہ بنا ڈالا

28  جولائی  2019

واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر افریقی نڑاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کوبدنما، چوہا اور سڑی ہوئی گندگی کہہ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اس بار میری لینڈ کے 7ویں ضلع کے امریکی ترجمان اور کانگریس کے اقلیتی رکن علیجہ کمنگز کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ علیجہ کمنگز ایوان کی نگراں کمیٹی کے

چیئرمین ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقدین میں شمار ہوتے ہیں۔علیجہ کمنگز نے 18 جولائی کو کانگریس کے اجلاس کے دوران ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کیون میکلین کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ علیجہ کمنگز کا ضلع امریکا ،میکسیکو سرحد سے بھی زیادہ گندا اور خطرناک ہے۔خیال رہے کہ بالٹی مور میں اکثریت سیاہ فام شہریوں کی آباد ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے علیجہ کمنگز کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ بالٹی مور میں کچھ وقت گزارتے تو ممکن تھا کہ وہ اپنے ڈسٹرکٹ کی گندگی صاف کر دیتے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان کا ضلع امریکا میں سب سے بدترین جگہ ہے جہاں کوئی بھی انسان زندگی گزارنے کی خواہش نہیں کر سکتا۔جس کے بعد علیجہ کمنگز نے ٹوئٹ میں اپنے دفاع میں کہا کہ جناب صدر، میں روزانہ ضلع میں اپنے گھر جاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر صبح اٹھ کر میں باہر جاتا ہوں اور اپنے پڑوسیوں کو سمجھتا ہوں، یہ میری آئینی ذمہ داری ہے کہ ایگزیکٹو برانچ کی دیکھ بھال کروں اور ساتھ ہی میں اپنے حلقے کی ترقی کے لیے لڑتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…