امریکی صدر ٹرمپ نے عرب ریاستوں کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قراردادویٹو کردی

25  جولائی  2019

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی تین قراردادیں ویٹو کر دیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مئی میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کا کہا تھا اور ایران کو مشرق وسطیٰ کے لیے بنیادی خطرہ قرار دیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ ماہ اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران کی دھمکیوں کے باعث امریکا اپنے دو اتحادیوں کو 8 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرے گا۔چند روز قبل امریکی کانگریس نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کی قراردایں منظور کی تھیں۔امریکی ایوان نمائندگان نے سعودیہ کو اسلحہ کی فروخت روکنے کیلئے قرارداد منظور کرلی ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادوں کی منظوری پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر ہم نے اسلحہ فروخت نہ کیا تو تاثر جائے گا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا اور خاص کر ایسی صورت حال میں کہ جب انہیں دھمکیاں مل رہی ہوں۔اب اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی تین قراردایں ویٹو کر دی ہیں۔وائٹ ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ممبر ایلیٹ اینجل نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کانگریس کی قرارداد کو ویٹو کرنے کا واضح مطلب ہے کہ امریکی اقدار بالخصوص حقوق انسانی اب ہماری خارجہ پالیسی میں شامل نہیں ہے۔ ایلیٹ اینجل نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کانگریس حکومت کا مساوی ادارہ نہیں بلکہ ہیجانی کیفیت پیدا کرنے والا ادارہ ہے جسے نظرانداز کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…