صدرٹرمپ کا تارکین وطن کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان

7  جولائی  2019

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود غیر قانونی تارکین وطن کی بیدخلی کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ جلد شروع کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدری کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں کیونکہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں یہ چھاپے نہیں بلکہ ملکی بدری کی ابتداء ہو گئی جو فیصلہ کن ہو سکتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سال ہا سال قبل مختلف ممالک سے آئے تھے اور ہمارے ملک پر بوجھ گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے آئندہ الیکشن (جو 2020ء کو ہونگے) سے قبل غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت ایکشن لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اس دوران غیر قانونی تارکین اگر مزاحمت کرتے ہیں تو ان کے خلاف ملکی آئین کے تحت سخت کارروائی ہو گی۔غیر قانونی تارکین وطن کے گروپ کی ایک رہنما ایلسا لوپز کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکی سے امریکی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جو غیر قانونی تارکین ملکی معیشت میں کردار ادا کر رہے ہیں انکے نوکریاں چھوڑنے اور سکولوں سیغیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو نکالنے سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں کیونکہ گرفتاریوں تو روز ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے ماہ ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن موخر کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اب چار جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ابتدا میں یہ کریک ڈاؤن ان تارکین وطن کے خلاف ہو گا، جو حال ہی میں غیر قانونی طور پر مختلف ممالک سے امریکا پہنچے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…