بیوی کو قتل کرکے نعش کو 106 دن تک ڈیپ فریزر میں چھپائے رکھنے والے شوہر کو نشان عبرت بنا دیا گیا ، عدالت نے بڑ ی سزا سنا دی

5  جولائی  2019

بیجنگ(آن لائن) چین کے شہر شنگھائی کی عدالت نے بیوی کو قتل کرنے اور اس کی نعش کو 106دن تک ڈیپ فریزر میں چھپائے رکھنے پر شوہر کو سزائے موت کا حکم سنا دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے اگست میں شنگھائی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نمبر 2 میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی۔

جس پر شنگھائی کی اعلی عدالت نے جمعہ کو ملزم کی اپیل مسترد اور موت کی سزا برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ہانگ کانگ میں شادی کے 10ماہ بعد تکرار پر 17اکتوبر 2016ء میں اپنی بیوی کو گلا گھونٹ کر مارا۔ ملزم کپڑوں کے ایک سٹور پر کلرک تھا جس نے اپنی بیوی جو پرائمری سکول ٹیچر تھی کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو بالکونی میں رکھے ڈیپ فریزر میں 106روز تک چھپائے رکھا۔ اس دوران وہ اپنی بیوی کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اس کے دوستوں اور والدین کو بیوی کی طرف سے جواب دیتا تھا۔ ملزم نے اپنے سسر کی سالگرہ پر بیوی کے ساتھ رات کے کھانے کی دعوت ملنے پر پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔مجرم نے ہینان صوبے اور جیانگ سو صوبے کے شہروں ننجنگ اور ڑوزہو کا سفر کیا اور روز مرہ اخراجات اور اشیاء کی خریداری کے لئے مقتولہ کے کریڈٹ کارڈ سے ڈیڑھ لاکھ یوان خرچ کئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…