بھارت کا معروف سیاستدان دہلی میں دن دیہاڑے قتل

27  جون‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) کانگریسی رہنما وکاس چودھری کو بھارتی دارالحکومت دہلی کے قریب واقع فریدآباد میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ وہ کانگریس ہریانہ کے ترجمان تھے۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے انہیں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ معمول کے مطابق جم سے واپس آرہے تھے۔جائے وقوع پر پہنچنے والی پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماروتی سوزوکی کار میں سوار چار

افراد نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں دس گولیاں لگیں۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگریس ہریانہ کے صدر اشوک کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال نا گفتہ بہ ہے۔ انہوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جنگل راج ہے۔38 سالہ وکاس چودھری نے کچھ عرصہ قبل ہی بھارتی نیشنل لوک دل سے علیحدگی اختیار کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…