ایران کی جانب سے امریکی ڈرون طیارہ گرانے کے بعد شدید کشیدگی، روس بھی میدان میں کود پڑا، ایران کی حمایت میں دوٹوک اعلان کردیا

20  جون‬‮  2019

ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پوتین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف طاقت کا استعمال تباہ کن ہوگا۔سرکاری ٹی وی پر روسی ناظرین کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف امریکہ کی جانب سے طاقت کا استعمال تباہ کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ کہنا ہے کہ اس نے طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کیا مگر اس سے پورے خطے میں تباہی آئیگی۔

قبل ازیں امریکی ڈرون طیارہ آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے ایرانی میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ذمہ دار شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ کا ایک عسکری ڈرون طیارہ آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالے ایرانی میزائل کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ گر کر تباہ ہونے والا MQ-4C Triton ڈرون طیارہ امریکی بحریہ کا تھا۔قبل ازیں ایرانی میڈیا نے بتایا تھا کہ پاسداران نے ہرمزجان صوبے میں امریکہ کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ طیارے کو اْس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ جنوب میں کوہ مبارک کے علاقے کے نزدیک ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ایرانی پاسداران انقلاب کے تعلقات عامہ کے شعبے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پاسداران کے زیر انتظام فضائی دفاعی فورسز جمعرات کی صبح ہرمزجان صوبے میں ایک امریکی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب رہی ہیں۔بعد ازاں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ ڈرون طیارہ مار گرانا امریکا کیلئے ایک واضح پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران سرخ لکیر سے تجاوز کرنے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ پاسداران کے کمانڈر نے واضح کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…