بھارتی فوجی گاڑی پر حملہ، میجر ہلاک، ایک میجر سمیت دو اہلکار شدید زخمی

17  جون‬‮  2019

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ میں میجر ہلاک جب کہ ایک میجر اور دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے اچھابل میں بھارتی فوج کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میجر راہول ورما ہلاک ہوگئے جب کہ بھارتی فوج کا ایک اور میجر دو اہلکاروں سمیت زخمی ہوگیا۔دوسری جانب بھارتی فوج کے مطابق میجر راہول ورما اہلکاروں کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئے تھے جہاں

مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مزید نفری طلب کرلی گئی، ریسکیو ادارے نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سری نگر میں واقع بھارتی فوج کے 92 بیس آرمی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ادھر ضلع اننت ناگ میں سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا جب کہ ضلع کلگام، پلوامہ، شوپیاں اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…