ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے کرنے سے انکارکردیا، دوٹوک اعلان

  منگل‬‮ 11 جون‬‮ 2019  |  20:56

کوالالمپور (این این آئی)میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاتر محمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ملائیشیا گزشتہ برس بھی بھارت کی درخواست رد کرچکا ہے۔ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر کو بھارت میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں ہے۔بھارت میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک


ریسرچ فاؤنڈیشن پر دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔بھارتی الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔

loading...