نفرت پھیلانے کے جرم میں الطاف حسین کو کتنے سال قید کی سزا ہو سکتی ہے؟گرفتاری کے بعدبڑی خبر سامنے آگئی

11  جون‬‮  2019

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)اسکارڈ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے ۔ برطانوی پولیس کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر اور پاکستان مخالف تقریر کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نفرت پھیلانے کے

جرم میں الطاف حسین کو 6ماہ سے 3سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی۔واضح رہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو آج لندن میں گرفتار کر لیا گیاہے۔جبکہ ان کی گرفتاری کی کارروائی کے دوران 15پولیس افسروں نے حصہ لیا،تاہم پولیس ان کے گھر کی تلاشی بھی لے رہی ہے ۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعودنے لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے الطاف حسین کو پاکستان حوالے کرنے کی درخواست کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پیغام میں لکھ ہےاسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق الطاف حسین پر منی لانڈرنگ،نفرت آمیز تقاریر اور عمران فاروق قتل کے الزامات ہیں۔الطاف حسین کی گرفتاری حکومت پاکستان کی درخواست پر کی گئی ہے،اورساتھ ہی ان کی پاکستان حوالگی کی گزارش بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…