حوثی قبائل کا سعودی عرب کے جزان ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

26  مئی‬‮  2019

صنعاء (این این آئی)یمن کے حوثی قبائل نے سعودی عرب کے جزان ایئرپورٹ پر فوجی تنصیبات کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی قبائل کے مسیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ کیا گیا۔مارچ 2015 سے حوثی قبائل کے خلاف یمن میں لڑائی میں شامل سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے فوری طور پر جزان ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں 2014 کے اختتام پر سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت کا تختہ الٹنے والے حوثی قبائل کی جانب سے گذشتہ 2 ہفتے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گذشتہ جمعرات کو حوثی قبائل نے کہا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب کے شہر نجران میں قائم ایئرپورٹ کو ڈرون حملے میں ٹارگٹ کیا تھا جبکہ سعودی عرب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے مذکورہ حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…