اقلیتوں کا بھروسہ جیت کر فرضی خوف کا خاتمہ چاہتا ہوں، مودی

26  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحادی جماعتوں کی کامیابی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتحاد کے تمام نومنتخب قانون سازوں پر اقلیتوں کے دماغ میں بیٹھے فرضی خوف کے خاتمے پر زور دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے نومنتخب قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ

ہمیں اپنی اقلیتوں کا بھروسہ جیتنا ہے، اقلیت ایک فرضی خوف میں ہیں اور یہ خوف انہوں نے پیدا کیا جو ووٹ بینک کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں اس کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس کے لیے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔انہوں نے اپنے نعرے میں تبدیلی لاتے ہوئے سب کا ساتھ، سب کے لیے ترقی میں اب سب کا بھروسہ کا اضافہ کیا۔انہوں نے قومی اتحاد کو بڑے پیمانے پر مینڈیٹ ملنے پر اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے قانون سازوں سے کہا کہ آپ نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے آزادی کے لیے 1857 کے جذبے کے بارے میں کہا کہ تمام برادریوں نے آزادی کے لیے ہاتھ ملائے تھے اور اس ہی طرح کی تحریک کا اب بھی آغاز ہونا چاہیے تاکہ بہترین حکمرانی سامنے آسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور جن کی وجہ سے ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔نریندر مودی نے کہا کہ 2019 کے انتخابات نے لوگوں کو یکجا کیا جبکہ دیگر انتخابات میں معاشرہ بٹ گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد عوام کی خدمت کرنے کے علاوہ کوئی بھی بہتر راستہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…