بحری جہازوں کی تخریب کاری میں پاسداران انقلاب کا ہاتھ ہے، امریکی فوج

25  مئی‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے قریب تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں میں ایرانی سپاہ پاسداران کا براہ راست ہاتھ ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی عہدیداروں نے بتایاکہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر امارات میں بحری جہازوں پر حملے ایرانی پاسداران انقلاب کی منظم مہم کا حصہ ہیں۔ ایران خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم مہم پر

عمل پیرا ہے۔امریکی جوائنٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر مائیکل گیلڈائی نے کہا کہ ہم امارات کی ریاست الفجیرہ کے قریب بحری جہازوں پر حملوں میں پاسداران انقلاب کے ملوث ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع نے بحری جہازوں پر حملوں میں استعمال ہونے والی بارودی سرنگیں ایرانی ساختہ قرار دی ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں کو ان بارودی سرنگوں کے پہنچائے جانے کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…