ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے بھی ایران سے سے منہ پھیر لیا،دھماکہ خیز اقدام

24  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(آن لائن)ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد بھارت نے بھی ایران سے تیل کی درآمد بند کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں بھارتی سفیر ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایران سے تیل کی درآمد روک دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی سفیر برائے امریکا ہرش وردھن کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی ایرانی تیل کی درآمد میں غیر معمولی کمی لا چکا تھا۔تاہم امریکی پابندیوں کے بعد سے ایران سے تیل کی درآمد نہیں کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل میں ایران سے تیل کی درآمد کا حجم صرف 10 لاکھ ٹن تھا۔جب کہ امریکی اتحادی کے طور پر وینزیلا سے بھی تیل درآمد نہیں کر رہے۔بھارتی سفیر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ضرور ہے کیونکہ بھارت اپنی ضروریات کا 10 فیصد ایرانی تیل سے پورا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایران امریکا مسئلے پر بطور تھرڈ پارٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمدات پر پابندی کے بعد ترکی نے ایرانی تیل کے لیے اپنی بندرگاہیں بند کردی تھیں۔ اس بندش کے نتیجے میں ترکی کی معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور ترکیاپنی تیل کی ضروریات کیسے پوری کرے گا۔ اس وقت ترکی معیشت اور اقتصادیات کے لیے یہ ایک اہم سوال ہے۔کیونکہ ترکی ان آٹھ ممالک میں سے ایک ہے جنہیں امریکا کی طرف سے ایران سے تیل خرید کرنے کی چھوٹ دی گئی تھی۔ امریکا کی طرف سے دی گئی مہلت 2 مئی کو ختم ہوگئی تھی۔ایرانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہایران اب خشکی کے راستے تیل سپلائی کرے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران ایسے آئل ٹینکروں کی مدد سے تیل کی ترکی کو سپلائی کی کوشش کرے گا جو راڈار پر نہیں دیکھے جا سکتے مگر انقرہ کو یہ پریشانی ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنے تنازعات کو مزید بڑھاوا نہیں دے سکتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…