بھارتی انتخابات میں حکمراں جماعت نے میدان مار لیا،اپوزیشن کو بدترین شکست کا سامنا،کس جماعت نے کتنی نشستیں حاصل کیں؟ حیرت انگیز نتائج جاری

23  مئی‬‮  2019

نئی دہلی/بیجنگ/ماسکو(این این آئی) بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔542 نشستوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 286، کانگریس نے 44، اے ڈی ایم کے نے 36، شیو سینا نے 18 اور دیگر چھوٹی،بڑی جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کرلیں۔اب تک ہونے والی گنتی میں دیگر علاقائی جماعتوں کو 109نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بی جے پی اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) 350 نشستوں پر اپنے حریفوں سے آگے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر عالمی رہنماؤں نے انہیں نیک خواہشات اور مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔542 نشستوں میں سے بھارتیہ جنتا پارٹی نے 286، کانگریس نے 44، اے ڈی ایم کے نے 36، شیو سینا نے 18 اور دیگر چھوٹی،بڑی جماعتوں نے 112 نشستیں حاصل کرلیں۔اب تک ہونے والی گنتی میں دیگر علاقائی جماعتوں کو 109نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) 350 نشستوں پر اپنے حریفوں سے آگے ہیں۔نئی دہلی، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی کا کلین سویپ نظر آرہاہے جبکہ اترپردیش، ہریانہ اور اروناچل پردیش میں بھی حکمران اتحاد کو برتری حاصل ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق اڑیسہ اور آندھراپردیش کے ریاستی انتخاب میں بی جے پی کو شکست کا سامنا ہے۔ادھرہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے وزارت داخلہ نے  سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا اور ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی جیت کو ماننا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مودی کو مبارک باد دیتا ہوں کیوں کہ عوام کا مینڈیٹ ان کے حق میں گیا ہے۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی کو منتخب کرنے پر بھارتی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور ہمارے درمیان لڑائی نظریاتی ہے۔یاد رہے کہ بی جے پی نے 2014 میں انفرادی طور پر 282 جبکہ این ڈی اے نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں۔

بھارت میں حکومت قائم کرنے کے لیے 272 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔یادر ہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے تھے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر عالمی رہنماؤں نے انہیں نیک خواہشات اور مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں متاثر کن جیت پر مبارک ہو میرے دوست نریندر مودی،

انتخابات کے نتائج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر آپ کی بہترین قیادت کی تصدیق کرتے ہیں۔انہوں نے نریندر مودی کو بہترین کام کرنے پر سراہتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر اسرائیل اور بھارت کے درمیان عظیم دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ٹوئٹر پر انہوں نے یہ ٹویٹ بھارت میں بولے جانے والی ہندی زبان میں بھی کی۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی نریندر مودی کو جیت پر مبارک باد دی اور باہمی تعلقات کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اس عہدے پر آپ ہمارے لوگوں کے درمیان صدیوں پرانی دوستی اور روس اور بھارت کے درمیان ترقی کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط بنائیں گے۔چینی صدر شی جن پنگ نے نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارک باد دی۔

نئی دہلی میں چینی سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو دیئے جانے والے خط میں شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ قومی جمہوری اتحاد کو 17ویں لوک سبھا انتخابات جیتنے پر میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت اہم پڑوسی ہونے کے، چین اور بھارت 2 ترقی پذیر ممالک اور عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشت ہیں، حالیہ سالوں میں چین،بھارت تعلقات میں دونوں جانب سے کوششوں کے بعد بہتری سامنے آئی ہے۔انہوں نے اپنے خط میں نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘ترقی کے لیے چین-بھارت تعلقات کی بہت زیادہ اہمیت ہے، باہمی تعلقات کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہوں گا تاکہ باہمی سیاسی تعاون اور شراکت داری کو فروغ مل سکے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی عوام سے بھاری مینڈیٹ حاصل کرنے پر مبارک ہو، افغانستان کے عوام اور حکومت دونوں جمہوری ممالک خطے میں امن اور استحکام کے لیے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…