امریکی ایف بی آئی کی تازہ فہرست میں حمزہ بن لادن سمیت کن افراد کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا

10  مئی‬‮  2019

واشنگٹن(اے این این )امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو دہشتگردوں سے متعلق ایک اور اہم فہرست میں شامل کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حمزہ بن لادن کو اپنی (Seeking More Information List (SMIL میں شامل کرلیا ہے۔ اس فہرست میں ایف بی آئی ان مشتبہ دہشتگردوں کو ڈالتی ہے

جن کے حوالے سے اسے مزید معلومات درکار ہوتی ہے۔ایف بی آئی دنیا بھر کے لوگوں سے یہ اپیل کرتی ہے کہ اس فہرست میں شامل افراد کے حوالے سے اگر ان کے پاس کوئی بھی معلومات ہوں تو وہ انہیں فراہم کریں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔حمزہ بن لادن القاعدہ سے تعلق اور کھلے عام امریکا کو دھمکیاں دینے کی وجہ سے ایف بی آئی کو مطلوب ہیں اور کوئی حتمی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس وقت وہ کہاں ہیں۔رواں برس مارچ میں امریکی محکمہ خارجہ نے حمزہ بن لادن کی موجودگی کا پتا بتانے والے شخص کیلئے 10 لاکھ ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔اس سے قبل 2017 میں امریکا حمزہ بن لادن کو دہشتگرد بھی قرار دے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…