اگر یہ سیاستدان الیکشن ہار گیا تو میں سیاست ہی چھوڑ دونگا، نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا سیاسی مستقبل دائو پر لگا دیا

29  اپریل‬‮  2019

نئی دہلی( آن لائن )بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اور کانگریس کے رہنما سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے اعلان کیا ہے کہ اگر راہول گاندھی انتخابات ہار گئے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔ماضی میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی( میں رہنے والے سابق کرکٹر اور ٹی وی سیلیبرٹی نوجوت سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ اگر کانگریس کے صدر راہول گاندھی ریاست اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سے شکست کھا گئے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو حب الوطنی سونیا گاندھی سے سیکھنی چاہیے۔انہوں نے سونیا گاندھی کو ان کے شوہر راجیو گاندھی کے قتل کے بعد کانگریس کی سب سے اہم رہنما بھی قرار دیا اور یہ دعویٰ بھی کیا کہ بھارت کی زیادہ تر معاشی ترقی کانگریس کے دور میں ہی ہوئی۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایئر کرافٹ سے لے کر ہر چیز کانگریس کے دور میں بنائی اور بھارت کی 70 سالہ معاشی ترقی میں کانگریس کا بڑا کردار ہے۔نوجوت سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو بھی بی جے پی کے ساتھ ہوگا وہی حب الوطن ہوگا جب کہ دیگر پارٹیوں کے حمایتی افراد کو دشمن اور غدار مانا جاتا ہے۔خیال رہے کہ راہول گاندھی ریاست اتر پردیش کے حلقے امیٹھی سمیت ریاست کیرالا کے حلقے سے بھی لوک سبھا کے انتخابات لڑ رہے ہیں۔راہول گاندھی اس مرتبہ کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کے وزیر اعظم کے امیدوار ہیں اور وزارت عظمیٰ کے لیے ان کا مقابلہ نریندر مودی سے ہے۔نریندر مودی بھی 2 حلقوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں، نریندر مودی بھی ریاست اتر پردیش کے حلقے وارانسی سے لوک سبھا کے انتخابات لڑ رہے ہیں۔علاوہ ازیں نریندر مودی ریاست گجرات سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔بھارت میں لوک سبھا یعنی ایوان زیریں کے انتخابات 11 اپریل سے شروع ہوئے اور اب تک انتخابات کے 4 مرحلے ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…