چین اور فرانس میں ٹھن گئی، آبنائے تائیوان میں چین نے فرانسیسی بحری جہاز کو روک لیا

26  اپریل‬‮  2019

بیجنگ (این این آئی)چین کی نیول فورس نے اپریل کے اوائل میں آبنائے تائیو میں داخلے کی کوشش کے دوران فرانس کے ایک بحری جہاز کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانسیسی نیوی کا جہاز آبنائے تائیوان میں داًخل ہونے کی کوشش کے دوران روک لیا گیا تھا۔ اس کے بعد بیجنگ کی جانب سے پیرس سے اس واقعے پرباضابطہ احتجاج کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ فرانسیسی نیوی کا بحری جہاز چین کی اجازت کے بغیر علاقائی پانی میں

داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ فرانسیسی جہاز کی آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کے دوران مروجہ قانون کے تحت ایک جہاز اسے روکنے کے لیے بھیجا گیا۔ فرانسیسی جہاز کو واپس جانے کے احکامات دئیے گئے جس کے بعد وہ واپس ہوگیا۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے آبنائے تائیوان کی طرف آنے والے فرانسیسی جہاز کی شناخت نہیں بتائی۔ دوسری جانب چین کی طرف سے چینی دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…