بھارت پر خدا کا قہر نازل ، ہر طرف تباہی، 60افراد ہلاک

18  اپریل‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ریت اور گرج چمک کے طوفان نے تباہی مچادی ، مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا د60ہوگئی، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ،متاثرہ علاقوں میں طوفان کے باعث درخت اور آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر اموات ہوئیں۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں طوفانی موسم نے بھارت کے مغربی،وسطی اور شمالی حصے میں تباہی مچائی۔

متاثرہ علاقوں میں طوفان کے باعث درخت اور آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر اموات ہوئیں۔ریاست راجستھان اور مدھیہ پردیش کے علاقے طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔راجستھان میں 25،مدھیہ پردیش میں 21 ،گجرات میں 10 اور مہاراشٹر میں 7 ہلاکتیں ہوئیں۔طوفان اور بارشوں کے تازہ لہر کے بعد متاثرہ ریاستوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ریسکیو اداروں کو متحرک کر دیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق بارشوں اور گرد آلود طوفان کے نتیجے میں گجرات کے اضلاع احمدآباد، راج کوٹ، بانسکنتھا، پٹن، مہسانا، سبرکنتھا اور آنند شدید متاثر ہوئے ہیں۔موسلادھار باش اور طوفان کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں، اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ بھیجے جانے والی سبزیاں خراب ہونے سے سبزی فروشوں کا بھی بہت نقصان ہوا ۔انڈیا میٹیرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) نے گجرات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔موسم کی صورتحال کے باعث سبرکنتھا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی مٹی کے طوفان کی وجہ سے ٹینٹ اکھڑنے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔محکمہ موسمیات نے مدھیا پردیش کے علاقوں نیموچ، مندسور، راج گڑھ،شاجاپور، بھوپال، ودیشا، اشوک نگر سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہماچل پردیش میں طوفان کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ طوفان کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں نریندر مودی نے گجرات کے مختلف علاقوں میں طوفان اور غیرموسمی بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکام حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، متاثرین کی ہرممکن مدد کی جارہی ہے۔نریندر مودی نے ٹوئٹ

میں کہا کہ پرائم منسٹر قومی ریلیف فنڈ سے مدھیا پردیش، راجھستان، منی پور اور ملک کے دیگر علاقوں میں طوفان اور غیر موسمی بارشوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کیلئے فی کس 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے فی کس 50 ہزار روپے امداد کی منظوری دی گئی ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹوئٹ میں طوفان سے بارش کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…