امریکا نے سرکاری طور پر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا

16  اپریل‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی )امریکا نے سرکاری طور پر ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کو ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے اور اس کا نوٹس امریکا کے وفاقی رجسٹر میں شائع کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کی نگران ہے،ملک کا بنک کاری نظام اور شپنگ کی صنعتیں بھی اس کے کنٹرول میں ہیں۔امریکا نئی پابندیوں کے تحت

ایران کیساتھ کاروبار کرنے والی یورپی یونین کی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرسکے گا۔امریکی قانون کے تحت سپاہِ پاسداران انقلاب کے ساتھ کوئی لین دین کرنے والے امریکی کو 20 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سوموار کو ایک منفرد اور تاریخی لحاظ سے بے مثل اقدام کرتے ہوئے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔اس کے جواب میں ایران نے خبردار کیا تھا کہ امریکا کے سپاہِ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے مشرقِ اوسط کے خطے اور اس سے ماورا علاقوں کا امن واستحکام خطرے سے دوچار ہوجائے گا۔ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے امریکا کی سنٹرل کمان کو ایک دہشت گرد تنظیم اور امریکی حکومت کو دہشت گردی کی پشتیبان قرار دے دیا تھا ۔ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے گذشتہ سوموار کو ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ غیر عاقلانہ اور غیر قانونی اقدام علاقائی اور بین الاقوامی امن واستحکام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے ۔ایران امریکی رجیم کو دہشت گردی کا معاون قراردیتا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ امریکا کا فیصلہ ایک بہت بڑی غلطی ہے ۔اس سے خطے میں امریکا کے مفادات خطرات سے دوچار ہوجائیں گے کیونکہ ایران نے شام سے لبنان تک گماشتہ جنگیں شروع کررکھی ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کئی مرتبہ یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ مشرقِ اوسط میں امریکا کے اڈوں کو نشانہ بنائیں گے اور خطے میں امریکا کے طیارہ بردار بیڑوں کو ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنائیں گے ۔ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی تیل کی برآمدات میں رخنہ ڈالنے کی صورت میں آبنائے ہرمز سے تیل کی تجارت کو روکنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…