عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کے نرخ بڑھا دیئے

15  اپریل‬‮  2019

ریاض (این این آئی)عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کے نرخ بڑھا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی آرامکو کے مطابق ملک میں

بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.44 ریال (54.30 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کی قیمت 2.10 ریال (79.17 روپے) فی لیٹر کردی گئی۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں مذکورہ اضافے کا اطلاق 14 اپریل سے کیا گیا ۔ یاد رہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے ڈیزل کی قیمت 0.47 ریال (17.71 روپے) فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 0.64 ریال (24.12 روپے) فی لیٹر اور ایل پی جی کی قیمت 0.75 ریال (28.27 روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت مقرر کی گئی تھی جس کے مطابق بینزین 91 پیٹرول کی قیمت 1.37 ریال (51.65 روپے) فی لیٹر جبکہ بینزین 95 پیٹرول کے نرخ 2.02 ریال (76.15 روپے) فی لیٹر مقرر کیے گئے تھے۔دوسری جانب آرامکو نے یہ اعلان بھی کیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی کی صورت میں ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت تبدیل کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ وزارت توانائی و معدنیات یہ اعلان کرچکی ہے کہ ہر 3 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ دیگر عرب ممالک میں ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…