موسلادھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ پرکس چیز نے دھاوا بول دیا؟حرم کوبھی محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر

14  اپریل‬‮  2019

مدینہ منورہ(این این آئی )سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کے بعدمدینہ منورہ کے مختلف علاقوں پر جھینگروں کے لشکروں نے دھاوا بول دیا ہے اور سعودی حکام ان سے نجات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مکہ میں جھینگروں کی ایک بڑی تعداد نے حملہ کردیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے مدینہ منورہ شہر کے اطراف میں جھینگروں کی بڑی تعداد کے پائے جانے کی مختلف ویڈیوز

شیئر کی ہیں۔ مدینہ منورہ میونسپلٹی حکام نے کہا کہ شہر بھر میں جھینگروں سے نجات پانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ حکام کے مطابق مدینہ منورہ میں تاریخی علاقوں سمیت شہر بھر کے 107محلوں میں سپرے کرنے کا اہتمام کیا گیاہے۔ دوسری طرف مسجد نبوی کی انتظامیہ نے حرم کو جھینگروں سے پاک رکھنے کیلئے خصوصی تدابیر اختیار کی ہیں جس کے تحت 30سے زیادہ گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جو مختلف اوقات میں اسپرے کرتی رہتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…