شام عرب لیگ میں نشست کو ایران کے کنٹرول میں نہ دے ،سیکرٹری جنرل

13  اپریل‬‮  2019

ریاض(این این آئی)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے باور کرایا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی اْس تنازع کی وجوہات سے گریز کے ساتھ مشروط ہے جس کے سبب دمشق کی رکنیت کو منجمد کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابو الغیط نے واضح کیا کہ عرب ممالک اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ شام کی نشست کو ایران نہیں چلائے گا۔عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے مطابق عرب اراضی پر اسرائیل ایران تنازع کے نتیجے میں اسرائیل فلسطین کو نگل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی اراضی کو نگل رہا ہے۔

اور ایران دعوی کرتا ہے کہ وہ آزاد ہے۔عرب لیگ نے شام میں انقلابی تحریک اور شورش کے آغاز کے تقریبا آٹھ ماہ بعد 12 نومبر 2011 کو شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ ساتھ ہی شامی حکومت پر سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کر دی گئیں اور بشار حکومت کی فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مظاہرین کے خلاف تشدد کا استعمال نہ کرے۔شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے تنازع چل رہا ہے۔ اس حوالے سے عرب ممالک کے مواقف منقسم ہیں۔ عراق اور لبنان نے عرب لیگ میں شام کی واپسی پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…