طالبان کا افغانستان میں ریڈ کراس اور ڈبلیو ایچ او پر پابندی کا اعلان

12  اپریل‬‮  2019

نیویارک/کابل(این این آئی )ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی نے کہاہے کہ طالبان کا ان پر اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پر پابندی کے اعلان کے بعد انہوں نے افغانستان میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں ،میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی آر سی کے ترجمان روبن ووڈو کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے نے افغانستان میں اپنی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس اعلان پر عمل کرتے ہوئے سیکیورٹی کی گارنٹی ختم ہونے پر ملک سے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں۔

جبکہ طالبان نے کہا کہ آئی سی آر سی نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہے۔تقریباً آدھے افغانستان کا کنٹرول رکھنے والے طالبان نے ڈبلیو ایچ او پر بھی ویکسینیشن مہم کے دوران مشتبہ نقل و حرکت کا الزام لگایاہے۔طالبان کے بیان میں کہا گیا کہ ان وجوہات پر طالبان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں اداروں پر ملک بھر میں پابندی عائد رہے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پابندی کے دوران طالبان ان اداروں کے صحت رضاکاروں کی سیکیورٹی کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…