طالبان سے امریکی مذاکرات،اشرف غنی، حامد کرزئی امن مذاکرات میں ’یکساں موقف‘ کیلئے کوشاں ،بڑا قدم اُٹھالیا

11  اپریل‬‮  2019

کابل (آن لائن ) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن عمل سے متعلق سابق صدر حامد کرزئی سمیت اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہے ۔انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے گزشتہ روز افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی اور سابق مجاہدین کمانڈر عبدالرب رسول سیف اور ہائی پیش کونسل کے چیئرمین محمد کریم خلیلی سے ملاقات کی۔

افغان صدر نے یہ ملاقات امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ افغانستان سے چند روز قبل کی۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق ’ ملاقات میں سیاسی رہنماؤں نے امن عمل میں پیش رفت اور حالیہ حقائق سے مطابقت رکھتے ہوئے معاشرے کے تمام حصوں کی بہتر نمائندگی کے لیے تجاویز پیش کیں‘۔صدارتی آفس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تبادلہ خیال کا مقصد امن کے لیے مختلف کوششوں کو یکجا کرنا ہے۔ملاقات کے بعد اشرف غنی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ امن عمل پر متحد موقف کے لیے میں دیگر سیاستدانوں اور تمام شعبوں کے نمائندگان سے مشاورت کرتا رہوں گا‘۔گزشتہ چند ماہ میں طالبان نے امریکی نمائندگان اور روس اور قطر میں حامد کرزئی سمیت افغان سیاست دانوں کے خصوصی گروپ سے مذاکرات کیے تھے۔تاہم طالبان، افغان حکام سے مذاکرات سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ امریکا اور طالبان حکام افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا، جنگ بندی اور کابل۔طالبان مذاکرات جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ وہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کو بڑھانے کے لیے ایک بار پھر متحرک ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…