سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ہمارے دورہ سعودی عرب کے دوران میلانیا ٹرمپ کے ہاتھ کو تھام کر اس پر کئی بار بوسہ دیا اور۔۔۔! ٹرمپ نے سنگین دعوے کردیئے

11  اپریل‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ان کے دورہ سعودی عرب کے دوران میلانیا ٹرمپ کے ہاتھ کو تھام کر اس پر کئی بار بوسہ دیا۔

امریکی جریدے نیوزویک کے مطابق رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک کتاب دی ہل ٹو ڈائی آن ،دی بیٹل فار کانگریس اینڈ دی فیوچر آف ٹرمپ امریکا میں بتایا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ گزشتہ سال کے آخر میں ٹرمپ ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کیا جس میں ریپبلکن نمائندگان نے شرکت کی۔امریکی صدر نے ریپبلکن اراکین اور ڈونرز کے سامنے مئی 2017 میں سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنی اہلیہ کا ایک واقعہ بیان کیا جو اس سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا تھا۔کتاب کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ایک ساتھی نے میلانیا ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اگر وہ اپنا ہاتھ آگے بڑھائیں گی تو شاہ سلمان مصافحے سے گریز کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق میں اپنے طیارے سے اترامیں نے سعودی فرمانروا سے ہاتھ ملایا، مگر ان کی تعظیم میں جھکا نہیں، اس کے بعد میلانیا نے ہاتھ آگے بڑھایا، یاد رہے کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ شاہ سلمان میلانیا سے مصافحہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مگر شاہ سلمان نے میلانیا کا ہاتھ تھام لیا اور 3 بار چوم لیا۔جریدے کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ اور سعودی فرمانروا کا یہ واقعہ مذاق کے طور پر بیان کیا یا وہ سنجیدہ تھے کیونکہ امریکی صدر اکثر لوگوں کو محظوظ کرنے کیلئے واقعات بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ حقائق کے حوالے سے بھی لاپروائی کرجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…