امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے مزید کوئی گنجائش نہیں، ٹرمپ

7  اپریل‬‮  2019

کیلی فورنیا(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں اب غیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے رہنے کے لیے کوئی جگہ باقی نہیں بچی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو بارڈر فورس کے افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی نظام میں اب غیر قانونی تارکین وطن کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، امریکا مکمل طور پر بھر چکا ہے۔امریکی صدر نے میکسیکو سے آنے والے تارکین وطن کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ

امریکا پر بوجھ نہ بنیں، امریکی قوانین اور نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے، تارکین وطن امریکا میں جرائم میں اضافے کا باعث بنتے ہیں، اب سب سے پہلے امریکا کے نعرے کو اپنانا ہوگا۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میکسیکو کی دیوار امریکا کے حقوق کی ضمانت ہے جس کے لیے میں نے طویل جدوجہد کی ہے اور کانگریس میں شدید مخالفت کا سامنا کیا، اس دیوار کی تعمیر کے لیے میں نے ایمرجنسی کا نفاذ کیا اور حفاظتی دیوار کو ہر صورت مکمل کرکے ہی دم لوں گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…