امریکا نے نو ایرانی شخصیات اور 16 ادارے بلیک لسٹ کر دئیے

27  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی وزارت خزانہ نے ایران کے 16 اداروں اور 9 شخصیات پر دفاع، جدت اور تحقیق کے شعبوں میں پابندیاں عائد کردی ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کی طرف سے ایرانی اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کا نیا ہدف بنایا ہے۔ ان میں بنک، مالیاتی ادارے اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔ پابندیوں کا شکار ہونے والے اداروں میں اطلس جیولری کمپنی اور انصار بنک شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اطلس کمپنی اور انصار بنک ایرانی پاسداران انقلاب کے ماتحت کام کرتے ہیں اور ان کی سرگرمیاں

ترکی میں بھی موجود ہیں۔ مجموعی طورپر یہ ادارے اور شخصیات ایک ارب ڈالر کی رقوم ایران کو منتقل کرتے ہیں۔ امریکا کی طرف سے جن افراد پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں وہ الصرافہ کمپنی اور انصار بنک کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان میں سے دو ڈائریکٹرز عہدے کے افسران شامل ہیں۔امریکی وزارت خزانہ کے معاون شیگل مانڈلکیر کا کہنا تھاکہ صرافہ کمپنی اور انصار بنک دنیا کے مالیاتی نظام کو دھوکا دینے کے ایرانی مہرے ہیں جو عالمی پابندیوں سے بچتے ہوئے ایران کو رقوم کی متنقلی اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں ملوث ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…