مودی نے بھارت کے شماریاتی اداروں کا وقار خاک میں ملادیا‘ ماہرین اقتصادیات نے خطرناک پیش گوئی کردی

26  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی (آن لائن) ایک سو سے زائد عالمی ماہرین اقتصادیات اور ماہرین سماجیات نے بھارت میں شماریاتی اعداد وشمار کو سیاسی مفادات کو سامنے رکھ کر تیار اور پیش کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان ماہرین اقتصادیات نے دنیا کے دیگر ماہرین اقتصادیات سے بھی اپیل کی کہ ان کی نظریاتی سوچ خواہ کچھ بھی ہو لیکن وہ حکومت وقت پردبا ؤڈالیں کہ

تمام اعدادوشمار کواصل شکل میں عام کرے اور شماریاتی اداروں کی آزادی اور دیانت داری کو بحال کرے۔یہ اپیل ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب بھارت میں عام انتخابات کا موسم ہے اور اپوزیشن جماعتیں نریندر مودی حکومت پر پچھلے پانچ برسوں کے دوران حقیقی ترقیاتی کام کرنے کے بجائے محض زبانی جمع خرچ کا الزام لگا رہی ہیں۔بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات کی اس اپیل کے بعداپوزیشن کو مودی حکومت پر حملہ کرنے کے لیے ایک اور ہتھیار مل گیا ہے۔سب سے بڑی اپوزیشن کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر بھارت کے وقارکو خاک میں ملا دینے کا الزام لگایا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئیٹ کرکے کہا، بھارت کا عالمی وقار اور اعتبار کو مودی حکومت سے زیادہ کسی نے نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ ایک سو آٹھ بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات اور ماہرین سماجیات فکر مند ہیں اور آپ کوبھی فکر مند ہونا چاہیے۔ سرجے والا نے مزید کہاکہ اس پارٹی کو اقتدار سے باہرکردیجیے جو اعداد و شمار میں پھیر بدل کر کے اپنی بڑی بڑی ناکامیوں کو چھپاتی ہے۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھی ٹوئٹ کر کے کہاکہ نریندر مودی ملک میں بے روزگاری کے اعداد و شمار کو چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…