سانحہ کرائسٹ چرچ،نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے ناقابل یقین اعلان کردیا

25  مارچ‬‮  2019

کرائسٹ چرچ(آن لائن) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔آرڈرن نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات نیوزی لینڈ کے قانون کے تحت سب سے طاقتور رائل کمیشن کرے گا جو اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ آیا خفیہ ادارے اور پولیس حکام 15مارچ کو ہونے والے اس حملے کو روک سکتے تھے یا نہیں۔15

مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے موجود نمازیوں پر دہشت گرد حملے کے دوران 50افراد شہید ہو گئے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کس طرح ایک شخص حملے میں 50افراد کو قتل کر سکتا ہے۔انہوں نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم یہ جاننے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ کس طرح رونما ہوا اور ہم اسے کس طرح روک سکتے تھے۔حملے کے بعد سے نیوزی لینڈ کے خفیہ ادراوں کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہلیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایسی ریاست نہیں جس میں ہر کسی کی ہر وقت نگرانی کی جاتی ہو لیکن ہمیں ہر حال میں سوالات کا جواب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمان متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ وہ یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ یہ دہشت گرد حملہ یہاں کیسے ممکن ہوا۔تاہم اس واقعے کے باوجود آرڈرن نے اس بات کو بعید از قیاس قرار دیا کہ نیوزی لینڈ حملے کے الزام میں گرفتار 28سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے لیے دوبارہ سزائے موت کا قانون متعارف کرائے گا۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز النور مسجد اور لِین ووڈ میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔اس افسوسناک واقعے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملوں کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔فائرنگ کے وقت بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم بھی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچی تھی تاہم فائرنگ کی آواز سن کر بچ نکلنے میں کامیاب رہی اور واپس ہوٹل پہنچ گئی۔

مذکورہ واقعے کے بعد کرائسٹ چرچ میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہفتے کو ہونے والا تیسرا ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا اور بعد ازاں بنگلہ دیش نے فوری طور پر نیوزی لینڈ کا دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کی لائیو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کی، جسے بعد میں نیوزی لینڈ حکام کی درخواست پر دل دہلا دینے والی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا۔بعد ازاں نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم پر قتل کے الزامات عائد کردیے گئے تھے۔اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی کابینہ نے بندوق کے قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری دے دی ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ان اصلاحات کا مطلب یہ ہو گا کہ اس بدترین واقعے کے 10دن کے اندر ہی اصلاحات کا اعلان کردیں گے جس سے میرا ماننا ہے کہ ہمارا معاشرہ محفوظ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…