پاکستان میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری آگئی ، رینکنگ مزید بہترورلڈ بینک کی رپورٹ

23  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری آگئی ہے۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاچا میتھو نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کارپوریٹ گورننس میں بہتری آئی ہے، پاکستان کاروبار میں آسانیوں کے سلسلے میں 147 سے 137 ویں نمبر پر آگیا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی میں نجی شعبہ کا کلیدی کردار ہے۔چیئرمین ایس ای سی پی فرخ سبزواری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے طریقہ کار کے تحت

کمپنی میں خاتون ڈائریکٹر کا تقرر لازمی قرار دیا گیا ہے، لسٹڈ کمپنیوں کی مشکوک سرگرمیوں پرنظر رکھ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں بروکرز کے لیے دستاویز 30 سے کم کرکے 4 صفحات پر لائے ہیں، کاغذی کارروائی کم ہونے سے جلد ازجلد کمپنی تشکیل دی جاسکے گی۔فرخ سبزواری نے کہا کہ ایس ای سی پی نے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ورلڈ بنک سے رجوع کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت کے لیے عالمی بینک سے استفادہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…