’’3دن سے رو رو کر یہ دعا کر رہا ہوں کہ آپ مسلمان ہو جائیں‘‘ نوجوان مسلمان کا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے بڑی خواہش کا اظہار جانتے ہیں آگے سے جسینڈا آرڈرن نے کیا جواب دیا؟

23  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ایک مسلمان نوجوان نے جسینڈا آرڈرن سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دوران ملاقات نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں۔

نوجوان کہتا ہے کہ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس ایک ہی دعا کر رہا ہوں کہ ایک دن آپ بھی مسلمان ہو جائیں۔آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔ نوجوان کی خواہش سن کر جسینڈا آرڈرن مسکرا دیں اور نوجوان کو تھپکی بھی دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے حضورپاک ﷺ کی بارگاہ میں درودپاک کا نذرانہ پیش کیا اور حدیث مبارکہ بھی پڑھ سنائی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے قبل حضورپاک ﷺ کی ذات پر درود و سلام پیش کیا اور حدیث مبارک پڑھ کرسناتے ہوئے خطاب کا آغازکیا۔ انہوں نے جو حدیث مبارکہ پڑھی کا اس ترجمہ کچھ یوں ہے ’’حضورﷺ نے فرمایا جو ایمان رکھتے ہیں، ان کی باہمی رحم دلی، ہمدردی اوراحساس ایک جسم کی مانند ہوتا ہے، اگرجسم کے کسی ایک حصے کو بھی تکلیف ہوتی ہے تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے‘‘۔وزیراعظم نے حدیث پڑھنے کے بعد مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ دکھ میں شریک ہے، ہم سب ایک ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…