حوثی ملیشیا نے ہجرت کرنیوالے افریقی جنگجووں کوبھرتی کرنا شروع کردیا

22  مارچ‬‮  2019

صنعاء(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کا تختہ الٹنیوالی حوثی ملیشیا جنگ کے باعث غیرمعمولی افرادی قلت کا شکار ہے اورافرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے اب ملک میں موجود افریقی شہریوں کو جنگ کا ایندھن بنایا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیا نے

الحدیدہ شہر میں جنگ کے باعث جنگجوؤں کی بڑی تعداد کھو دینے کے بعد افریقی شہریوں کو بھرتی کرنے اور انہیں عسکری تربیت دینا شروع کی ہے۔رپورٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے افریقی باشندوں کی مجبوریوں سیفایدہ اٹھا کر انہیں جنگ کا ایندھن بنانے کے حربے استعمال کرنا شروع کیے ہیں۔حوثی باغیوں نے اپنے زیرتسلط علاقوں میں رہنے والے افریقی تارکین وطن کو بھرتی کرنے اور انہیں یمن کی آئینی حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کرنا شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حوثی باغی یمن کے بیشتر علاقوں سے افریقی نوجوانوں کو جمع کررہے ہیں۔ یہ افریقی اپنے ملکوں میں ابتر معاشی حالات اور خانہ جنگی کے باعث فرار ہو کر یمن میں آباد ہوئے ہیں مگر اب وہ حوثی ملیشیا کی جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں۔حوثی ملیشیا کی طرف سے افریقی شہریوں کو بندوق اٹھانے اور اپنی صفوں میں شامل کرنے کے عوض مالی مراعات اور دیگر پرکشش پیکجزکی پیش کش کرکے انہیں اپنے ساتھ ملاتے ہیں۔ انہیں بھرپور مالی معانت فراہم کرنے کی یقین دہانی کی جاتی اور جنگ کے لیے بھرتی ہونیوالوں کے خاندانوں کی کفالت کی پیش کش کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ حوثی ملیشیا کو ملک میں حکومت کے خلاف لڑنے کے لیے افرادی قوت کی سخت قلت کا سامنا ہے جس کے باعث وہ کبھی بچوں کو جنگ کا ایندھن بناتے ہیں اور کبھی غیرملکی افریقی باشندوں کو استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…