سونے کی کان کنی کرنے والی وینزویلا کی سرکاری کمپنی پر امریکی پابندیاں عائد

20  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے وینزویلا میں سونے کی کان کنی کرنے والی سرکاری کمپنی پر پابندیاں عائد کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے بتائی گئی۔ اس سے قبل تیل کی دولت سے مالا مال وینزویلا میں جاری اقتدار کی جنگ میں خود ساختہ صدر خوآن گوآئیڈو نے امریکا میں موجود اپنے ملک کی سفارتی عمارات کا کنٹرول بھی سنبھال

لیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وینزویلا کی اپوزیشن کے اس رہنما کے ساتھیوں نے واشنگٹن میں ملٹری اتاشیوں کے زیر استعمال دو عمارات اور نیویارک میں قونصل خانے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے اسے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عمل کو روکے۔ امریکا اور متعدد یورپی ممالک خوآن گوآئیڈو کو وینزویلا کا صدر تسلیم کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…