امریکا اوربھارت میں اب تک کا سب سے بڑاجوہری معاہدہ، بڑے پیمانے پر ایٹمی تنصیبات کا قیام عمل میں آئے گا،چونکادینے والے انکشافات

15  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے بھارت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نئی دہلی کیساتھ باہمی سول جوہری تعاون کے وعدے پر عمل پیرا ہے اور بھارت میں 6 جوہری تنصیبات لگانا چاہتا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے یہ یقین دہانی واشنگٹن میں ہونیوالے 9ویں امریکا بھارت اسٹریٹجک سیکیورٹی ڈائیلاگ میں کرائی۔بھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے اور امریکا کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے آرمز کنڑول اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی اینڈریا تھومپسن نے اجلاس کی قیادت کی۔

ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ’انہوں نے باہمی سیکیورٹی اور سول جوہری تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا جس میں بھارت میں 6 امریکی جوہری تنصیبات کا قیام بھی شامل ہے۔تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں دی۔اجلاس میں دونوں ممالک میں عالمی سیکیورٹی کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور دہشت گردوں تک ان کی رسائی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔مشترکہ اعلامیے میں امریکا نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں رکنیت میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔12 مارچ کو بھارت کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے عالمی سیکیورٹی امور ڈاکٹر یلیم ڈی ایس اور سیکریٹری برائے تخفیف اسلحہ اندرا مانی پانڈے، امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے آرمز کنٹرول نے مشترکہ طور پر امریکا بھارت اسپیس ڈائیلاگ کے تیسرے مرحلے کی صدارت کی تھی۔امریکا اور بھارت ملک میں جوہری تنصیبات لگانے پر بات چیت ایک دہائی سے کر رہے ہیں ،تاہم بھارت کے قوانین کو عالمی قوانین کے مطابق بنانے کی ضرورت اس کام میں تاخیر کا سبب بنتی رہی ہے۔بھارت کے موجودہ قوانین کے مطابق جوہری تنصیبات لگانے والا ہی حادثے کی صورت میں تمام اخراجات برداشت کرے گا۔امریکا کی خواہش ہے کہ اس قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے تنصیبات لگانے والے کے بجائے اسے چلانے والے کو حادثے کے تمام اخراجات اٹھانے کا قانون چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…