فلسطین کی انسانی حقوق رپورٹ میں لفظ’’مقبوضہ‘‘ حذف کرنے پر امریکا بپھر گیا

15  مارچ‬‮  2019

رام اللہ(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں غربِ اردن ، غزہ کی پٹی اور گولان کی چوٹیوں کے ساتھ لفظ ’’ مقبوضہ‘‘ حذف کرنے اور انھیں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے قرار نہ دینے پر

ٹرمپ انتظامیہ کی مذمت کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے محکمہ خارجہ کی اس حرکت کو امریکی انتظامیہ کی فلسطینی عوام کے خلاف جاری معاندانہ حکمتِ عملی کا شاخسانہ اور اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کے منافی قرار دیا ہے۔انھوں نے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں اس تبدیلی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینی کاز کو ٹھکانے لگانے کے منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے۔صدر ٹرمپ آیندہ مہینوں کے دوران میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن عمل کی بحالی اور مستقل قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ منظرعام پر لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔تاہم فلسطینی قیادت نے واشنگٹن کے ساتھ تمام روابط منجمد کررکھے ہیں اور اس نے یہ فیصلہ 2017ء میں صدر ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس ( یروشلیم ) کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے اعلان کے بعد کیا تھا۔ فلسطینیوں کو یقین ہے کہ امریکا کا یہ مجوزہ منصوبہ اسرائیل کی ننگی حمایت ہی کا حامل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…