افغانستان میں نیٹو مشن کے مستقبل کا فیصلہ امریکا ، طالبان مذاکرات کے نتیجے پر ہو گا

15  مارچ‬‮  2019

کابل(این این آئی)افغانستان میں نیٹو اتحاد افغان فوجیوں کے لیے عسکری تربیتی مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس اتحاد کے سربراہ نے اس مشن کے مستقبل کو امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے نتھی کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے کہاکہ افغانستان میں نیٹو مشن کے مستقبل کا دار و مدار امریکا اور

طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے پر ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو کے فوجیوں کی تعداد میں کمی یا موجودہ سطح کو برقرار رکھنے کے فیصلے کا انحصار بھی اسی مذاکراتی عمل پر ہو گا اور اس حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔اسی تناظر میں نیٹو کے فوجی ذرائع نے بھی افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کی منصوبہ بندی کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان اور امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد کے درمیان امن مذاکرات کا ایک طویل دور رواں ہفتے کے دوران مکمل ہوا۔ زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کے اختتام پر اس مکالمتی دور کو مثبت قرار دیا تھا۔مغربی دفاعی اتحاد افغانستان میں شروع کی جانے والی امریکی جنگ میں سن 2003 میں شامل ہوا تھا۔ عسکری ماہرین نے اس شمولیت کو نیٹو کی ایک بڑی مہم جوئی قرار دیا تھا۔ سن 2015 میں جنگی کارروائیوں کے سلسلے کو ختم کر دیا گیا تھا اور اْس کی جگہ پر افغان فوج اور سکیورٹی سے جڑے دیگر اہلکاروں کی تربیت کے پروگرام کو شروع کیا گیا تھا۔ یہ مشن اب بھی جاری ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکی فوج کی موجودگی اور نیٹو کے تربیتی مشن کے باوجود افغانستان کا مسلح تنازعہ بدستور موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…