شمالی کوریا کی میزائل لانچ سائٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے کا امریکی دعویٰ

8  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی میزائل لانچ سائٹ پر معمول کی سرگرمیاں بحال کردی ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ سوہائی میزائل سائٹ کے معاملے پر امریکا کا شمالی کوریا سے رابطہ ہے یا نہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ماہرین نے بتایاکہ اسپیشلائزڈ ویب سائٹ 38 نارتھ اور تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے

سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں۔ان تصاویر میں سوہائی سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن پر تعمیراتی سرگرمیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ وہی سائٹ ہے جسے کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گزشتہ سال جون میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا نے غیر فعال کرنا شروع کردیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ سوہائی میزائل سائٹ کے معاملے پر امریکا کا شمالی کوریا سے رابطہ ہے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…