سعودی عرب القدس کے تاریخی تشخص کو پامال نہیں ہونے دے گا : چیئرمین شوریٰ

5  مارچ‬‮  2019

عمان(این این آئی)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے تاریخی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ سعودی عرب القدس کے تاریخی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن کوشش جاری رکھے گا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے

چیئرمین نے ان خیالات کا اظہار اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقدہ 19 ویں عرب پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ مجلس شوریٰ کے چیئرمین نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر سعودی قیادت میں مملکت القدس کے اسلامی اور عرب تشخص کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ القدس کے اسلامی، سیاسی، اقتصادی، عرب اور عالمی تشخص، ظلم کے خلاف اور انصاف کے قیام کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ان کاکہنا تھا کہ علاقائی تنازعات کے حوالے سے سعودب عرب اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے۔ القدس شریف کے تاریخی، اسلامی اور عرب تشخص پرآنچ نہیں آنے دی جائے گی۔چیئرمین شوریٰ نے کہا کہ عرب ممالک کی سربراہ ملاقاتوں اور دیگر کانفرنسوں میں قضیہ فلسطین ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین نے فلسطینیوں کے حقوق کا ہمیشہ دفاع کیا ہے۔ سعودی عرب سنہ 1967ء کی جنگ سے قبل والی پوزیشن پر اسرائیل کی واپسی اور ان علاقوں میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کے مطالبے پر قائم رہے گا۔یمن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آل الشیخ نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے یمن کو تباہی سے دوچار کیا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادی یمن کو تباہی

سے بچانے کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کی حمایت کرے گا تاہم یمنی فریقین کے درمیان کوئی بھی بات چیت سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 میں بیان کردہ مطالبات کے مطابق ہونی چاہیے اور اس قرارداد پر

عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔سعودی عرب کی مجلس شوری کے چیئرمین نے شام میں جاری کشیدگی کے سیاسی حل پرزور دیا اور کہا کہ شام میں کسی دوسرے ملک کی مداخلت قابل قبول نہیں۔ سعودی عرب شام میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ کی مساعی کی حمایت کرے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…