چین میں کان کنوں کی بس کو حادثہ،20 افراد ہلاک‘30ز خمی

24  فروری‬‮  2019

بیجنگ(این این آئی)چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔چین کے خود مختار خطے اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور وہ بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ 5 دوران علاج دم توڑ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 زخمی کان کن کی حالت خطرے

سے باہر ہے۔حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم رپورٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ’کان‘ کون سی تھی۔چین کی کانوں میں خطرناک حادثات عام ہیں جہاں کوئلے کی پیداواری حالات میں بہتری کی کوششوں اور غیر قانونی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود حفاظتی حالات ابتری کا شکار ہیں۔کوئلے کی نجی کانیں، سرکاری کان کے برعکس کم احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں۔13 جنوری کو چین کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…