بھارتی فضائیہ کے ایئر شومیں خوفناک آتشزدگی، 300 گاڑیاں خاکستر

23  فروری‬‮  2019

نئی دہلی (آن لائن ) بھارت کے شہر بینگلور میں ’ایئر انڈیا شو‘ کے دوران ’آگ بھڑکنے‘ سے پارکنگ میں کھڑی شائقین کی 3 سو گاڑیاں خاکستر ہو گئیں۔’خشک گھاس پر بھڑکنے والی آگ تیزہواؤں کی وجہ سے پھیلی‘جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق بینگلور میں یِلہانکا ایئربیس پر فضائی شو جاری تھا کہ اس دوران پارکنگ میں موجود شائقین کی ہزاروں گاڑیوں میں سے 300 گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ بھڑکنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم تقریباً 10 فائربریگیڈ گاڑیوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی، مذکورہ آگ کے نیتجے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔دوسری جانب ڈی جی پی فائر ایم این یڈیڈی نے ٹوئٹ کیا کہ ’آگ بھڑکنے سے تقریباً 100 سے زائد کاریں جل گئی، آگ کو قابو میں پانے کے لیے دیگر کاروں کو نذرآتش کاروں سے علیحدہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی‘۔ڈی جی پی فائر نے بتایا کہ ’خشک گھاس پر بھڑکنے والی آگ تیزہواؤں کی وجہ سے پھیلی‘۔بعدازاں ایم این یڈیڈی نے دوبارہ ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ ’تقریباً 300 کاریں جل چکی ہیں‘۔واضح رہے19 فروری کو اسی ایئرشو کی تیاری میں ریہرسل کے دوران بھارتی فضائیہ کی س?ریاکرن ایروبیٹک ٹیم کے 2 جیٹ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 28 جنوری کو بھی بھارتی فضائیہ کا ایک جنگی طیارہ اتر پردیش میں گر کر تباہ ہوا تھا اور اس واقعہ میں بھی پائلٹ محفوظ رہا تھا۔اس سے قبل 27 جون 2018 کو ایک طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا اور طیارے میں موجود دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ اسی طرح 5 جون 2018 کو بھی انڈین ایئر فورس ایک کا جنگی طیارہ ریاست گجرات میں ضلع موندرا میں گر کر تباہ جبکہ واقعے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…