شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنیؒ کے شاگرد اور تبلیغی جماعت کے معروف بزرگ مولانا محمد یعقوب سہارنپوری انتقال کرگئے

17  فروری‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ کے شاگردِ رشید ،عالمی تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ کے رکن،ممتاز جید عالم دین اور ہندوستان کے معروف تبلیغی مرکز بستی نظام الدین اولیاء دہلی، بنگلہ والی مسجد میں قائم دینی مدرسہ کاشف العلوم کے شیخ الحدیث

مولانا محمد یعقوب سہارنپوری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے (انا للہ و ان الیہ راجعون)۔تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کی ممتاز روحانی شخصیت اور مدرسہ کاشف العلوم مرکز نظام الدین اولیاء کے استاذ الحدیث مولانا محمد یعقوب سہارنپوری طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔مولانا محمد یعقوب سہارنپوری شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی کے شاگردِ رشید اور عالمی تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ کے رکن بھی تھے۔مولانا محمد یعقوب سہارنپوری مدرسہ کاشف العلوم میں 50 سال سے زائد عرصہ تک درس و تدریس کے فرائض سر ا نجام دیتے رہے۔مولانا محمد یعقوب سہارنپوری کا شمار فقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوہی،مولانا محمد یوسف،مولانا انعام الحسن،حاجی عبد الوہاب،مولانا سیّد سلمان حسینی ندوی،مولانا سید محمد سلمان سہارنپوری،مولانا زبیر الحسن کاندھلوی، مولانا افتخار الحسن (خلیفہ مجاز حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوری) کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا۔انہوں نے اپنی ساری زندگی دعوت و تبلیغ میں گذاری جبکہ دنیا بھر میں ان کے ہزاروں شاگرد بھی اسلام کی نشر و اشاعت میں مصروف عمل ہیں۔حضرت مولانا محمد یعقوب سہارنپوری کے انتقال کی خبر پورے ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ پھیل گئی ‘نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کو اتوار کے نماز جنازہ کے بعد سپر دخاک کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…